بنٹوال:8/جولائی (ایس اؤنیوز)’’یہ میری بد قسمتی ہے ، میرے بیٹے کو کوئی سیاست دان نہیں بچاپایا، کوئی تنظیم بھی نہیں بچا پائی ، دن بھر خبر نشر کرنےو الے تمہارے ہاتھوں سے بھی میرے بیٹے کو عافیت نہیں ملی ، شرتھ کی موت سے پورا خاندان غم زدہ ہے ، ہم کسی کے متعلق بات کرنے کا ارادہ نہیں ہے ، میری زندگی کے تکالیف میں میرا بیٹا شریک ہوکر تعاون کرتاتھا، میرابیٹا کافی محنتی تھا ، کسی طرح کا کوئی جھگڑے میں نہیں جاتاتھا ، وہ اپنی حد تک اپنے کام میں رہتاتھا، اس کے تعلق سے ہرایک اچھے خیالات رکھتے تھے ،ملزموں کو سزا دینے کی حکومت اہل نہیں ہ ے، قاتل 6مہینے میں باہر نکل آئیں گے ، اصلی قاتلوں کو سرکار گرفتار نہیں کرتی ‘‘۔
چار دن پہلے قاتلانہ حملہ کا شکار ہوکر جمعہ کو اسپتال میں ہلاک ہوئے شرتھ مڈیوال کے رنجیدہ والد نے ایک نجی چینل سے بات چیت کے دوران آنسو بہاتے ہوئے اپنا دکھڑا سنایا۔شرتھ مڈیوال کی نعش اپنے گاوں سجیپ مونور پہنچنے کے بعد خاندان کے اسٹیٹ میں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ موسلا دھار بارش کے دوران بھی ہزاروں لوگ موجو د تھے۔